ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی ) خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ۔
اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مرکزی صدر ایمل ولی خان کی زیر قیادت منعقدہ اجلاس کے فیصلوں کی مکمل توثیق کی گئی ۔
اجلاس میں مرکزی قائدین کے موقف کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر آل پارٹیز کانفرنس 23اپریل 2025کو بروز بدھ صبح 10، باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوگی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ متنازعہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ صوبائی خودمختاری کی مکمل خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ا سمبلی میں پیش ہونے والا بل اٹھارہویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کی سازش ہے جسے عوامی نیشنل پارٹی کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
میاں افتخارحسین نے مزید کہا کہ اے این پی پختونخوا مرکزی قائدین کے تمام فیصلوں کی مکمل تائید کرتی ہے ، پاکستان کو ہمیں اپنا آئینی اور قانونی حق دینا ہوگا آزادی ۔
