جج اور وکیل کے قتل کا مقدمہ درج

سول جج اور وکیل کےقتل کا مقدمہ درج،شیر اکبر خان سمیت 3افراد نامزد

ویب ڈیسک: مردان میں سول جج اور وکیل کے قتل کامقدمہ درج کر لیا گیا جس میں سابق ایم این اے شیر اکبر خان سمیت 3افراد نامزد کردیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مردان میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سول جج حیات خان اور وکیل خالد خان کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
مقدمے میں سابق ایم این اے شیر اکبر خان اور بونیر سے سابق ایم پی اے قیصر ولی خان سمیت تین افراد نامزد کئے گئے ہیں ۔
سول جج حیات خان اور وکیل خالد کو گزشتہ روز رشکئی انٹر چینج کے قریب فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔
مقتول سول جج حیات خان کا تعلق کالام سوات جبکہ مقتول خالد خان کا تعلق رستم مردان سے تھا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور :نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل میاں جمال شاہ کو قتل کردیا