ملتان سلطانز کو 203رنز کا ہدف

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو 203رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل10)میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ایونٹ کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، صاحبزادہ فرخان 53 اور کولن منرو 48 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آندرے گوس نے 9، کپتان شاداب خان نے 14، اعظم خان نے 4 ، حیدر علی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیسن ہولڈر 32 رنز کیساتھ ناٹ آٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جورڈن نے 2 جبکہ ڈیوڈ ولی، اسامہ میر ، محمد حسنین اور عبید شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  طورخم کے راستے 17سو افغان باشندے لوٹ گئے، سیٹیزن کارڈ ہولڈر بھی شامل