موٹر سائیکلوں میں تصادم

نوشہرہ: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق ،2زخمی

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ نوشہرہ کے علاقہ نظام پور گاڑو روڈ پر پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ۔
حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
جاںبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 16سالہ توقیر سکنہ نظام پور مربہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ پولیو مہم سے جوڑنا درست نہیں، چیف سیکرٹری