ویب ڈیسک: تخت بھائی میں کپڑوں کی دکان میںآگ بھڑک اٹھی، آگ نے کپڑوں کی دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو کی فوری کارروائی کی بدولت آگ پر قابو پا کر دیگر دکانوں کو تباہی سے بچا لیا گیا.
تفصیلات کے مطابق خلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں پٹ بابا مینا بازار میں کپڑوں کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے کپڑوں کی دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، اور فائر فائٹرز ٹیم نے پیشہ ورانہ طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک کر قریبی دکانوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
مردان کے علاقے تخت بھائی میں کپڑوں کی دکان میںآگ بھڑک اٹھی، آگ نے کپڑوں کی دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آپریشن کے دوران ریسکیو1122 کے دو سٹیشنوں کے اہلکاروں اور ٹی ایم اے تخت بھائی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
