بیٹےکی فائرنگ سے ماں جاں بحق

مردان ، بدبخت بیٹےکی فائرنگ سے ماں جاں بحق، بہن بال بال بچ گئی

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں بدبخت بیٹےکی فائرنگ سے ماں جاں بحق ہو گئی، جبکہ بہن بال بال بچ گئی ، تفصیلات کے مطابق ضلع مردان میں تھانہ صدر کی حدود فضل حق کالج کے قریب ملزم شاہ سوار نے گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کردی،اس دلخراش واقعہ میں بدبخت بیٹےکی فائرنگ سے ماں جاں بحق ہو گئی، ملزم کی ماں پہلے تو فائرنگ سے لگ کر شدید زخمی لو گئی تھیں جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئیں.
اس حوالے سے پولیس کو درج رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں ملزم کی بہن بال بال بچ گئی ، اور اسی بہن کی مدعیت میں تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرا دی گئی.
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم شاہ سوار نے گھریلو ناچاکی پر ماں کو قتل کیا ، تاہم ارتکاب جرم کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے.

مزید پڑھیں:  خضدار: بزدلانہ حملے میں شہید ہونیوالی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی