ویب ڈیسک: غزہ میں صیہونیوں کی بربریت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، بنا روک ٹوک کی اس حارجیت میں مزید 45 فلسطینی اسرائیلی افواج کی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے ، جبکہ ان کی اس دہشتگردی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
اسرائیلی افواج نے غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ کرنے کے بعد اب فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں پربمباری شروع کر رکھی ہے، اور اس کی بدولت ان کیمپوں پر آگ لگ گئی، اس دوران 45 فلسطینی اسرائیلی افواج کی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے ، جبکہ بمباری کی بدولت درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی مظالم اور بمباری کی وجہ سے شہداء میں فلسطینی صحافی سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد بھی شامل ہیں، صیہونی بربریت کی وجہ سے المواصی اور خان یونس میں کئی خیمہ بستیاں جل کر راکھ ہوگئیں، شہدا کی مجموعی تعداد 51 ہزار 25 ہوگئی۔
دوسری طرف حماس اسرائیلی فوج کیخلاف کمربستہ ہے، شمالی غزہ میں حماس جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج پر حملہ کر دیا، اور اس کے 3ٹینک تباہ کر دیئے، حماس نے اسرائیلی فوج پر واضح کردیا کہ اسرائیل کےغزہ سے انخلا تک سیز فائر نہیں ہو گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نےدھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی غزہ کے زیر قبضہ علاقوں میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گے، کوئی انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہوگی۔
