4 ارب ڈالر سے زائد ڈالر

4 ارب ڈالر سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے ترسیلات زر کے حوالے سے واضح کر دیا کہ 4 ارب ڈالر سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے، یہ وہ ریکارڈ ہے جو پہلے کبھی کسی بھی حکومت میں پورا نہیں ہوا، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔
لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 ارب ڈالر سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے، رقم نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اوقات پتہ چل گئی ہیں، بانی ڈیل کیلئے ترلے کر رہے ہیں، تحریک انصاف میں جتنے لوگ ہیں اتنی پارٹیاں بن چکی ہیں، اور اب بانی پی ٹی آئی کو اپنی حمایت میں بندے ڈھونڈنے پڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنا افسوسناک ہے، فرانس