ویب ڈیسک: کویت کی جانب سے پاکستان کے لئے تیل کریڈٹ سہولت میں 2 سال کیلئے توسیع کر دی گئی، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تیل کریڈٹ سہولت میں 2 سال کیلئے توسیع کی یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان سٹیٹ آئل کو دی گئی ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی.
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے خصوصی رعایت پر کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
