اسرائیلی عزائم سے واضح ہے

اسرائیلی عزائم سے واضح ہے کہ وہ عالمی قوانین کا کتنا احترام کرتا ہے، یورپی یونین

ویب ڈیسک: یورپی یونین میں خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے غزہ میں خونی وارداتوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائِیل اور حماس کی جنگ بندی کی کتنی کوششیں کی گئیں، لیکن اسرائیلی عزائم سے واضح ہے کہ وہ عالمی قوانین کا کتنا احترام کرتا ہے۔
انہوں نے غزہ پر مسلسل بمباری اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حق دفاع کے نام پر اسرائیل نے غزہ میں تمام حدیں پار کرلیں۔
کایا کالاس نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جنگ بندی کے باوجود حالیہ بمباری سے واضح ہوتا ہے کہ اس کے عزائم کتنے جارحانہ ہیں اور وہ عالمی قوانین کا کتنا احترام کرتا ہے۔
یورپی یونین کی خاتون عہدیدار نے مزید کہا کہ غزہ میں معصوم انسانی جانوں کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ یہ دردناک مناظر دیکھے نہیں جاتے۔
کایا کالاس نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کے بغیر امن کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ فلسطین کا دو ریاستی حل کے سوا کوئی راستہ ہے۔
یاد رہے کہ یورپی یونین میں خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے غزہ میں خونی وارداتوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائِیل اور حماس کی جنگ بندی کی کتنی کوششیں کی گئیں، لیکن اسرائیلی عزائم سے واضح ہے کہ وہ عالمی قوانین کا کتنا احترام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  شاہ محمود قریشی دل کی تکلیف میں مبتلا، جیل سے پی آئی سی منتقل