شہبازشریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر

وزیراعظم شہبازشریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری کی ملاقات

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا گیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا، اور کنگ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری کی ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں لارڈ خان کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں لارڈ واجد خان نے وزیراعظم کو اپنی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

مزید پڑھیں:  گلگت بلتستان میں جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام