ویب ڈیسک: ملکی تاریخ میں پہلی بار بعد از تقرری ٹیچرز ٹریننگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے 67 نئے ایس ایس طلب کر لئے گئے ہیں۔
محکمہ ابتدائی تعلیم نے مطالعہ پاکستان کے67 سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی مختلف سکولوں میں تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پہلی بار بعد ا ز تعیناتی ٹریننگ شروع کی گئی ہے حالانکہ مذکورہ ایس ایس کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیا گیا ہے، لیکن انہیں سکولوں میں براہ راست ڈیوٹی جوائن کرنے سے قبل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں تربیت کیلئے طلب کیا گیا ہے جو بذات خود ایک سوالیہ نشان ہے۔
اس حوالے سے پوسٹنگ اور ایڈجسٹمنٹ سے متعلق جاری اعلامیہ کے مطابق ضیاء اللہ کو جی ایچ ایس ایس کوزہ بانڈہ بٹگرام، امیر شہریار خان کو جی ایچ ایس ایس شیدو نوشہرہ، توصیف خان کو جی ایچ ایس ایس رباط دیر لوئر، محمد وقار کو جی ایچ ایس ایس سلابر مانسہرہ، محمد ارشاد کو جی ایچ ایس ایس زیارت تالاش دیر لوئر میں تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عثمان مشتاق کو جی ایچ ایس ایس تاکوٹ بٹگرام، منصور اختر خان کو جی ایچ ایس ایس ڈالا ایبٹ آباد، محمد طیب کو جی ایچ ایس ایس شہباز گڑھی مردان، ضیاء اللہ کو جی ایچ ایس ایس منصب دار صوابی، زاہد نواز کو جی ایچ ایس ایس بہادر خیل کرک، زاہد شاہ کوجی ایچ ایس ایس باغ میدان دیرلوئر، محمد عمیر کو جی ایچ ایس ایس باندی سمگلی مانسہرہ، قمر حسین کو جی ایچ ایس ایس ساترہ ایبٹ آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔
اس طرح ذوالکفل، سجاد علی، شبیر احمد، حسن زیب، اعزاز اللہ، محمد اشرف، سلیم اللہ خان، راج محمد خان ، شفیع اللہ ، محمد طارق، عدیل خان، عبیدالرحمن، عتیق احمد، مجیب الرحمان، محمد اکرام الحق، وقاص انور، منظور علی، عمران خان، مبشر رشید، حسن خان، محمد سلیم، بشیر احمد، محمد عدنان خان، خلیل احمد، ریاست حسین، ظہور الرحمان، عباس خان، رفیع اللہ محمد طارق خان، فرہاد علی، محمد انور، آصف اللہ کو بھی مختلف سرکاری سکولوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بعد از تقرری ٹیچرز ٹریننگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے.
