معدنیات بل کے حق میں ووٹ

معدنیات بل کے حق میں ووٹ دینے پر اے این پی ارکان اسمبلی کو شوکاز

ویب ڈیسک: معدنیات بل کے حق میں ووٹ دینے پر اے این پی ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان سے جواب طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں معدنیات بل کے حق میں ووٹ ڈالنے پر اپنے تینوں ممبران اسمبلی کو شوکاز جاری کرتے ہوئے ان سے 15روز کے اندر اندر جواب طلب کرلیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی نے ماءنز اینڈ منرلز بل کیخلاف خیبر پختونخوا میں تحریک کا اعلان کیا ہے تاہم دوسری جانب بلوچستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے تین ممبران اسمبلی نے اسی نوعیت کے بل کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات انجینئر احسان اللہ کے مطابق تینوں ممبران نے بل کے حق میں ووٹ دیا ہے، اسی لئے اے این پی ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، تینوں ممبران دو ہفتوں کے اندر اپنا جواب پارٹی کو جمع کرائیں گے جس کے بعد پارٹی مزید کارروائی کریگی ۔
بلوچستان اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے تین ممبران ہیں ملک نعیم، انجینئر زمرک اور سلمہ بی بی کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔
پارٹی سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پارٹی کا نظریہ سب سے زیادہ اہم ہے، ممبران اسمبلی کا جواب موصول ہونے کے بعد آگے دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ شکر ہے ہمارے بلوچستان کے رکن اسمبلی ان کو نظر آگئے ہیں انہوں نے غلط کام کیا ہے ان سے پوچھا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوروں کیخلاف کارروائی شروع، 14کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں