ویب ڈیسک: ضلع کرم کے سرحدی علاقے سرسرنگ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، اس واقعے کی تحقیقات پولیس نے شروع کردی ہیں۔
پولیس زرائع کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے سرسرنگ میں محمد امین نامی شخص کا پاوں سڑک کنارے بارودی سرنگ سے ٹکر گیا، جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔
پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت محمد امین کے نام سے ہوئی، دھماکے سے محمد آمین نامی شخص پہلے تو شدید زخمی ہوا، اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
