فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش لنڈی ڈوگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےو الے شخص کی شناخت وزیر قبیلے سے بتائی جا رہی ہے، جبکہ دوسری طرف پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر بچوں کیلئے کڈنی لیزر ٹریٹمنٹ کا آغاز