ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ این ایف سی ساتواں ایوارڈ غیرائینی ہے، اس میں توسیع کسی صورت قبول نہیں، این ایف سی میں ضم اضلاع کو بطور پانچواں گروپ فوری طور پر اعلان کیا جائے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا میں این ایف سی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم، ممبر این ایف سی مشرف رسول، سیکرٹری فنانس عامر سلطان ترین سمیت متعدد حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ این ایف سی میں ضم اضلاع کو پانچواں گروپ فوری طور پر اعلان کیا جائے، این ایف سی اجلاس جلد بلانے کیلئے وفاقی حکومت کو فوری طور پر خط بھیجا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی اجلاس بلانے میں وفاقی حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ این ایف سی ساتواں ایوارڈ غیر ائینی ہے، اس میں توسیع غیرآئینی ہوگی جو کسی صورت قبول نہیں۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو فوری طور پر ضم اضلاع کے شئیر دئیے جائیں۔ وفاقی حکومت ضم اضلاع اخراجات کے مطابق فنڈز نہیں دے رہی۔
یاد رہے کہ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ این ایف سی ساتواں ایوارڈ غیرائینی ہے، اس میں توسیع کسی صورت قبول نہیں، این ایف سی میں ضم اضلاع کو بطور پانچواں گروپ فوری طور پر اعلان کیا جائے۔
