ویب ڈیسک: شاہراہ کاغان کی ناران تک بحالی کا کام جاری ہے، راستے پر موجود گلیشیئرز صاف کر دیئے گئے۔
پانچ ماہ سے بند رہنے والی شاہراہ کاغان کی ناران تک بحالی کا کام جاری ہے، لمبی پٹی ، کالی مٹی اور سرمئی گلیشئیرز صاف کر دئیے گئے ہیں۔
این ایچ اے کی مشینری ناران کے آخری گوریاں گلیشئیر تک پہنچ گئی ہے، این ایچ اے حکام نمے بتایا ہے کہ شاہراہ کاغان کو دو تین روز تک بحال کیا جائے گا۔
