ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلادیش میں دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں بنگالی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہوگا، مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی تھیں، اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔ پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں بنگلادیش کا دورہ متوقع ہے۔ یاد رہے پاکستان اور بنگلادیش میں دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال ہو گیا ہے۔
