منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج

منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کیلئے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وادی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کیلئے مختلف مقامات پر آرام گاہ بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ حجاج کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل کو حج کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس دوران انہوں نے بتایا کہ وادی منیٰ میں پیدل چلنے والوں کے لیے 50 ہزار میٹرمربع راستے کو سایہ دار بنایاجا رہاہے۔
مزید برآں جبل الرحمہ میں 60 ہزار مربع میٹر پر شیڈز اور پانی کے پھوار والے پنکھوں کی تنصیب جاری ہے۔ یاد رہے کہ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کیلئے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں شدیدآندھی و طوفان ،درخت اور سائن بورڈز گرنے سے متعدد افراد زخمی