ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں ایک بار پھر عوام نے دہشتگردی کے خلاف میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا، علاقے کے دوتائی قبائل کا دہشتگردوں کیخلاف متحد ہونے کا اعلان، انہوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ ان دہشتگردوں کی اب اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوتانی قبائل نے حالیہ دہشتگردی واقعات کے بعد ایک بڑا قومی جرگہ طلب کیا، جس میں دوتائی قبائل کا دہشتگردوں کیخلاف متحد ہو کر کھڑے ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے چند روز قبل دہشتگردوں نے دوتانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل حمید شاہد اور اشرف کو اغوا کر کے بے رحمی سے شہید کر دیا تھا۔ اس واقعے کی وجہ سے قبائل میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، اور انہوں نے اس بہیمانہ دہشتگردی کے خلاف یک آواز ہو کر عملی مزاحمت کا آغاز کر دیا۔
اس سے قبل 12 اپریل کی رات ڈی آئی خان اور ڈی جی خان کے سرحدی علاقے میں مقامی لوگوں نے دہشتگردوں کو اپنے گاؤں سے بھگا دیا تھا۔ اس موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع میں یہ عہد کیا گیا تھا کہ دہشتگردوں کو دوبارہ اپنے علاقوں میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جنوبی وزیرستان میں ایک بار پھر عوام نے دہشتگردی کے خلاف میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا، علاقے کے دوتانی قبائل کا دہشتگردوں کیخلاف متحد ہونے کا اعلان، انہوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ ان دہشتگردوں کی اب اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔
