فی تولہ ساڑھے 3 لاکھ روپے

سونے کی قیمت فی تولہ ساڑھے 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک: سونا مزید مہنگا ہو گیا، حالیہ 2000 روپے اضافہ کے ساتھ ہی سونے کی قیمت فی تولہ ساڑھے 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔
سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز اضافہ کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس کے بعد سونے کی قیمت فی تولہ ساڑھے 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 19 ڈالر اضافے کے ساتھ3329 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں شہری بھوک سے مررہے ہیں ،تشدد بند ہونا چاہئے ،صدر یورپی کونسل