سٹیزن پورٹل پر تیزی سے بڑھتی

پشاور، سٹیزن پورٹل پر تیزی سے بڑھتی شکایات، کارروائی کا آغاز کر دیا گیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ نے صوبے کے تمام انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پاکستان سٹیزن پورٹل پر تیزی سے بڑھتی شکایات پر کارروائی شروع کر دی گئی۔
ان شکایار کو موثر طریقے سے حل کرنے کی ہدایت وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بھیجے گئے خط کے حوالے سے جاری کی گئی ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو 7 دن کے اندر شکایات کو قوانین و ضوابط کے مطابق حل کرنے کا پابند کیا ہے جبکہ شکایات کے حل کی نگرانی کیلئے ٹاسک بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس بارے میں اعداد و شمار کے مطابق صوبائی محکموں سے متعلق متعدد شکایات بڑھتی حیثیت اختیار کرچکی ہیں جو وزیراعظم کے ڈیش بورڈ پر نمایاں ہورہی ہیں۔ ان میں سے کچھ اہم محکموں اور افسران میں بورڈ آف گورنرز مفتی محمود ٹیچنگ ہسپتال کیخلاف مجموعی شکایات 150 ہیں جن میں سے 137 سپر ایسکیلیٹڈ ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے پاس کل شکایات 652 ہیں جن میں سے 134 سپر ایسکیلیٹڈ ہیں، اس طرح خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بی اوجی کے پاس شکایات 146 ہیں جن میں سے 123 سپر ایسکیلیٹڈ ہیں۔
خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں میں کل شکایات 475، جن میں سے 69 سپر ایسکیلیٹڈ ہیںباچا خان میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے کل شکایات 838، جن میں سے 59 سپر ایسکیلیٹڈ ہیںلوکل کونسل بورڈ کے حوالے سے 46 سپر ایسکیلیٹڈ شکایات،ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے حوالے سے33 سپر ایسکیلیٹڈ شکایات ہیں۔
پی ایم آر یو کے ڈائریکٹر نے تمام افسران کو اپنے دائرہ کار میں آنے والی سپر ایسکیلیٹڈ شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ ان شکایات کے حل کی نگرانی وزیراعظم کے دفتر میں بھی کی جارہی ہے۔خیبر پختونخوا کے پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ نے صوبے کے تمام انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پاکستان سٹیزن پورٹل پر تیزی سے بڑھتی شکایات پر کارروائی شروع کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر: تکیہ چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ ناکام، شدت پسند فرار