چین کی کمپنی حوثیوں کو امیج

چین کی کمپنی حوثیوں کو امیج سیٹلائٹ مہیا کرنے میں ملوث ہے، امریکہ

ویب ڈیسک: امریکا نے کہا ہے کہ چین کی کمپنی حوثیوں کو امیج سیٹلائٹ مہیا کرنے میں ملوث ہے، ہم چین کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کررہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے عالمی کوششیں جاری ہیں، تمام اطراف پر کارروئی اس لئے کی جا رہی ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پوری دنیا میں ہونیوالی دہشت گردی سے نمٹ رہا ہے، اس سلسلے میں ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے دور رکھا جا رہا ہے، اسی سلسلے میں ایران کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے روم میں رکھا گیا ہے۔
ٹیمی بروس نے مزید بتایا کہ خطے کی اہمیت کے حوالے سے نیٹو کا مضبوط ہونا لازمی ہے، اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں، چین کی کمپنی حوثیوں کو امیج سیٹلائٹ مہیا کرنے میں ملوث ہے، اور اسی سلسلے میں ہم چین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، تاکہ معاملات سلجھائے جا سکیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، صدر ٹرمپ امن کیلئے پرعزم ہیں، یوکرین جنگ کا مکمل خاتمہ بھی امریکہ کی کوششوں میں شامل ہے، امن کے حوالے سے روس کے ارادے جلد واضح ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان ڈرون حملے کیخلاف پشاور میں احتجاج، قیام امن کا مطالبہ