ویب ڈیسک: عمرکوٹ حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی صبا تالپور کامیاب قرار پائی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی صبا تالپور کامیاب ہوگئیں جبکہ آزاد امیدوار لال چند مالھی دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز جمعرات کی صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔
عمر کوٹ کے حلقے میں مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل تھے، ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالھی میں سخت مقابلہ متوقع تھا۔
عمرکوٹ کے این اے 213 پر ضمنی انتخابات میں تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔ یاد رہے عمرکوٹ حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی صبا تالپور کامیاب قرار پائی ہیں۔
