دہشتگردوں کیخلاف جاری کوششوں میں مقامی

دہشتگردوں کیخلاف جاری کوششوں میں مقامی تعاون انتہائی اہم ہے، کورکمانڈر پشاور

ویب ڈیسک: کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمراحمد بخاری کی میرانشاہ میں مقامی عمائدین سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف جاری کوششوں میں مقامی تعاون انتہائی اہم ہے۔
ملاقات کا مقصد علاقے میں قیام امن، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی تحفظات پر تبادلہ خیال تھا۔ جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار، سول انتظامیہ کے نمائندے اور دیگر عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کور کمانڈر پشاور کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف جاری کوششوں میں مقامی تعاون انتہائی اہم ہے۔ شرکاء نے علاقے میں سکیورٹی کے مسائل، معاشی ترقی، ٹی ڈی پیز کی بحالی کی تجاویز دیں۔
مقامی عمائدین نے ملاقات میں گیس کی فراہمی اور تجارتی رکاوٹوں جیسے اہم امور پر بھی اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر پشاور میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا تاکہ تمام مسائل کو اجتماعی مشاورت کے ذریعے حل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور: تربیلہ جھیل کنارے نامعلوم شخص کی نعش برامد