ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کے حملے میں عباس دوتانی جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ میں نامعلوم افراد کے حملے میں عباس دوتانی جاں بحق پو گِئے۔ تحصیل توئی خلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ملک یار محمد دوتانی کے گھر پرحملہ کیا، اس دوران ملک یار محمد دوتانی کا بیٹا عباس خان دوتانی جاں بحق ہوگئے۔
اس افسوس ناک واقعے کی اہلِ علاقہ نے شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آور کو جلد ازجلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ دوسری طرف پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
