ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کواڈکاپٹر سے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا، اس دوران سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا ، جس میں ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کواڈکاپٹر سے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا، سیکورٹی فورسسزکی کاررواٸی میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے یہ کارروائی شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے انزار آباد میں گزشتہ رات کی گئی۔
گزشتہ رات ہونے والی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جوکہ موٹر ساٸیکلوں پر ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف جا رہے تھے، کواڈ کاپٹر کے ذریعے دہشتگردوں کو اسی دوران نشانہ بنایا گیا۔
