عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران

سپریم کورٹ : عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس سے منسلک

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کیساتھ منسلک کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عمرسرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا، جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے اور عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔
اس دوران عمر سرفراز کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی، اس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کا ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ نہیں دیا، عمر سرفراز سے پستول برآمد کرنی ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی