ایف بی آر کا ہدف

آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی سائز کا تخمینہ لگا کر ایف بی آر کا ہدف مقرر کیا جائیگا

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی سائز کا تخمینہ لگا کر ایف بی آر کا ہدف مقرر کیا جائیگا، اس سلسلے میں اعداد و شمار ابھی سے ترتیب دیئے جانے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے 11 اعشاریہ 2 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی ہدف رکھنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے، تاہم فیڈرل بیورو آف ریونیو ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی سائز کا تخمینہ لگا کر ایف بی آر کا ہدف مقرر کیا جائیگا، آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ مالی سال کیلئے 11 اعشاریہ 2 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 10 اعشاریہ 6 فیصد ٹیکس تناسب بلحاظ جی ڈی پی کا ہدف حاصل کیا جائے گا، اور آئندہ مالی سال کیلئے اعشاریہ 5 فیصد سے زائد کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب تقریباً 10 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ چکا ہے، قرض پروگرام میں رہتے ہوئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 13 فیصد تک بڑھایا جائے گا، لیکن تناسب بڑھانے کیلئے سالانہ بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  گلیشیئرز پھٹنے اورسیلابی صورتحال کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا