ویب ڈیسک: امریکی ریاست فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ یونین بلڈنگ میں پیش آیا، اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سپتال انتظامیہ نے واقعے کے بعد بتایا کہ فائرنگ کے 6 زخمی ہسپتال لائے گئے، ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک تھی جو دوران علاج دم توڑ گیا۔
اس واقعے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ شرمناک اور بھیانک ہے۔
