سعودی وزیر دفاع نے آیت اللہ

سعودی وزیر دفاع نے آیت اللہ خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

ویب ڈیسک: سعودی وزیر دفاع نے آیت اللہ خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر پہنچ گئے۔
اس موق پر سعودی مہمانوں کا استقبال تہران پہنچنے پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد باقری نے کیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی، اور انہیں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پہنچا دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں، انہوں نے ایران کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ یاد رہے سعودی وزیر دفاع نے آیت اللہ خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا.

مزید پڑھیں:  جعلی پولینڈ ریذیڈنس کارڈ کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ