ویب ڈیسک: افغان طالبان پر روس کی جانب سے پابندی معطل کر دی گئی، جبکہ اس کے ساتھ ہی روس نے طالبان کو دہشتگرد تنظیموں سے بھی نکال دیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی سپریم کورٹ نے روسی پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست پر طالبان پر روس کی جانب سے پابندی معطل کردی۔
روس نے 2003 میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا،ا ور اس کے ساتھ ہی ان پر پابندی بھی لگا دی تھی۔ روس کی جانب سے عائد پابندی ختم ہونے سے ماسکو اور افغان قیادت کے تعلقات مزید بہتر ہونے اور تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہونےکا امکان ہے۔
یاد رہے اگست 2001 میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کوئی بھی ملک اس وقت طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کر رہا، تاہم روس بتدریج طالبان کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے۔
