ویب ڈیسک: ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا ہے، جس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
پولسی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسی زئی شریف کے قریب پیش آیا، جہاں گاڑی پر فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک شہری شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونےو الا مقامی شخص چودہوان کا رہائشی احسان المعروف ہوٹل والا ہے، جبکہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل جاوید عالم چیمہ کے نام سے ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ چودہوان غلام قاسم عدالت میں پیشی کیلئے روانہ تھے، کہ اس دوران موسیٰ زئی اڈہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، اس واقعے میں ایس ایچ او غلام قاسم محفوظ رہے، جبکہ جاوید عالم شہید اور احسان اللہ زخمی ہو گئے۔ زخمی شہری احسان اللہ کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا ہے، جس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
