سوئی نادرن گیس کمپنی

سوئی نادرن گیس کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک: سوئی نادرن گیس کمپنی نے پھر گیس قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا، سوئی نادرن گیس کمپنی نے 735 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کیلیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) میں درخواست دے دی۔
چیئرمین اوگرا سوئی ناردن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس میں گیس کی قیمت میں اضافے کی عوامی سماعت ہوئی، اس دوران ہوٹل اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر صارفین نے اضافے کی مخالفت کی، تاہم اس موقع پر اوگرا ممبر فنانس اور چیف فنانس افسر سوئی ناردرن کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔
اوگرا کے فنانس ممبر کا اس دوران کہنا تھا کہ آپ تیاری کرکے نہیں آئے، سوئی ناردن گیس حکام نے گھریلو کنکشن سے پابندی ہٹانے کی درخواست بھی کر دی، سوئی نادرن کا موقف تھا کہ مہنگی ایل این جی لے کر سستی فروخت نہیں کرسکتے۔
حکام کے مطابق آر ایل این جی گھریلو کنکشن فوری طور پر کھولے جائیں، گیس کنکشن کی بندش سے ریونیو میں کمی ہورہی ہے۔ گیس کی قیمت میں اضافہ کی اجازت دی جائے تاکہ اخراجات اور توسیعی منصوبے پورے کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ