افغان شوہر کی شہریت

پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کی شہریت، لارجر بنچ کی تشکیل کی سفارش

ویب ڈیسک: پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کی شہریت کے حوالے سے کیس میں عدالت نے لارجر بنچ کی تشکیل کی سفارش کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ میں خاتون کی افغان شہری سے شادی کے کیس میں افغان شہری کو پاکستانی شہریت دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، یاد رہے جسٹس فاروق حیدر نے مسرت جبین کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کی شہریت کے حوالے سے کیس میں عدالت نے لارجر بنچ کی تشکیل کی سفارش کر دی، دائر درخواست میں شہریت ایکٹ 1951 کو بھی چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار پاکستانی خاتون نے 2012 میں نسیم نامی افغانی شہری سے شادی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  " میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں "، شہداء و غازیوں کے اعزاز میں گانا ریلیز