اقبال وزیر کے حجرے کو آگ

شمالی وزیرستان: شرپسند عناصر نے اقبال وزیر کے حجرے کو آگ لگا دی

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں شرپسند عناصر نے اقبال وزیر کے حجرے کو آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سابق صوبائی وزیر اور موجودہ ایم پی اے اقبال وزیر کے حجرے کوآگ لگا دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات شرپسند عناصر نے حجرے کو آگ لگائی جس کے باعث کچھ کمروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ اندر موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا، تاہم حملے کے وقت حجرے میں کوئی موجود نہیں تھا جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ یم پی اے اقبال وزیر صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 103 سے منتخب نمائندہ ہیں اور ماضی میں صوبائی کابینہ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنا افسوسناک ہے، فرانس