150سے زائد افراد کی حالت غیر

پارا چنار :مضر صحت کھانا کھانے سے 150سے زائد افراد کی حالت غیر

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع پارا چنار میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 150سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔
افسوسناک واقعہ پاراچنار کے نواحی علاقے شلوزان دوراوی میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے بچوں سمیت 150سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں اکثریت بچوں کی ہے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 150سے زائد بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ریسکیو 1122، ایدھی فانڈیشن، دیگر فلاحی اداروں اور نجی گاڑیوں کی مدد سے متاثرین کو فوری طور پر طبی مراکز منتقل کیا گیا،کھانے کے بعد کئی بچوں کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر خالد عمران نے بتایا ہے کہ تمام متاثرہ بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور ہسپتال میں تمام تر طبی سہولیات موجود ہیں۔
ایم ایس ڈاکٹر میر حسن جان کے مطابق متاثرہ بچوں کو بھرپور طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام میں سکول وین پر فائرنگ، 5 بچے زخمی، حملہ آور فرار