ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان اپر کے عوام کے لئے تاریخی دن، 130سال سے ٹانک میں قائم جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کو لدھا منتقل کردیا گیا ۔
ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی منتقلی کے بعد اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی ۔
ا جلاس کا مقصد لدھا کے مقام پر نئے ضلعی ہیڈکوارٹرز سے عوامی خدمات کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا، تمام محکمے لدھا سے موثر انداز میں کام کریں گے اور عوام کو فوری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
130سال کے زائد عرصے سے جنوبی وزیرستان کا ضلعی ہیڈکوارٹر دو سو کلومیٹرضلع ٹانک میں قائم تھا جسکی وجہ سے عوام کو انتہائی مشکلات کا سامنا تھا۔
ڈپٹی کمشنر سلیم جان اینڈ ڈی پی او ارشد خان جنوبی وزیرستان اپر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر کی لدھا منتقلی کا عمل مکمل کیا گیا ۔
