ویب ڈیسک: کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں خون کی ہولی ، فائرنگ کے تبادلے میں خواتین سمیت5افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے ورشنڈ میں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں فریقین ، جو رشتہ دار بھی ہیں، کے درمیان جائیداد کو لے کر پرانا تنازعہ چل رہا تھا۔
جاں بحق ہونے والوں میں محمد اسلام ولد پیرزادہ اور محمد کلام، عبید اللہ ولد محمد سلام اور دو خواتین شامل ہیں۔
زخمیوں میں محمد حسین ولد ظفر اقبال، امجد اقبال ولد محمد سلام اور ظفر اقبال کی اہلیہ رفعت سلطان شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے ولے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
