بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 5 مسلح افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 5 مسلح افراد ہلاک کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے علاقے دکی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 مسلح افراد ہلاک کر دیئَے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دکی کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےتھا۔
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 5 مسلح افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ سی ڈی ٹی حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں، صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر مشترکہ آپریشن کے دوران ضلع کوہلو کے علاقے ڈبڑ گھڑ میں کارروائی کی۔ علاقے کی کلیئرنس کے دوران دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جس پر فورسز نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پولی گرافک ٹیسٹ :عمران خان نے دوسرے دن بھی انکار کردیا