5 اعشاریہ9 شدت کا زلزلہ

خیبرپختونخواسمیت دیگر شہروں میں 5 اعشاریہ9 شدت کا زلزلہ، زمین لرزاٹھی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سمیت دیگر شہروں میں 5 اعشاریہ9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کئے گئے، جس سے زمین لرز اٹھی، اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں بھی محسوس کئے گئے۔
خیبرپختونخوا سمیت دیگر شہروں میں 5 اعشاریہ9 شدت کا زلزلہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں بھی محسوس کیا گیا، صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، مردان، سوات، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق گلگت، پاراچنار اور ملحقہ علاقوں سمیت راولپنڈی اور لاہور و آس پاس کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 94 کلو میٹر اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان سرحد تھا، جبکہ زلزلہ سرینگر اور افغانستان کے شہر جلال آباد تک محسوس کیا گیا۔
چارسدہ، ہری پور، ایبٹ آباد و دیگر علاقوں میں بھی زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ پشاور میں مسلسل کافی دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  آئی جی پی ذوالفقار حمید کا خیبر پختونخوا اور پنجاب کی سرحدی چوکیوں کا دورہ