طبی عملے نے ہڑتال کر دی

لاہور، سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے نے ہڑتال کر دی، او پی ڈی بند

ویب ڈیسک: لاہور میں سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے نے ہڑتال کر دی، او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پرچی کاونٹر بھی لوک کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں گزشتہ روز گرینڈ ہیلتھ الائنس اور پولیس میں ہونے والی جھڑپ کے واقعہ کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے نے ہڑتال کر دی، اور اس دوران آوٹ ڈور وارڈز میں طبی عملے اور ڈاکٹرز نے کمروں کو تالے لگا دیئے، نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف نے پرچی کاونٹرز بند کرادیئے، او پی ڈیز بھی بند کر دیں، جس سے مریض خوار ہونے لگے۔
ہڑتال کے باعث سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال کے آوٹ ڈور وارڈز بند، گنگارام ہسپتال، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی بھی بند کر دی گئی، چلڈرن ہسپتال، جنرل ہسپتال سمیت مختلف سرکاری ہسپتالوں میں عملے نے کام بند دیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوامیں ایک اور بڑاسکینڈل،اربوں روپےکی زائد ادائیگیوں کا انکشاف