گزشتہ 12گھنٹوں سے بجلی بند

ہری پور سمیت دیہی علاقوں میں گزشتہ 12گھنٹوں سے بجلی بند، پانی ناپید

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور شہر سمیت دیہی علاقوں میں گزشتہ 12گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جس کی وجہ سے بجلی کے علاوہ انٹرنیٹ بھِ بند ہے، پانی سمیت دیگر ضروریات زندگی کا حصول عوام کیلئے ناممکن بن گیا۔
دیہی علاقوں میں گزشتہ 12گھنٹوں سے بجلی بند ہونے سے تمام ٹیوب ویل بند پڑے ہیں، جس سے پانی کی کمی کا خدشہ منڈلانے لگا ہے، جبکہ بعض ایک مقامات پر پانی ناپید بھی ہو گیا ہے۔
شہر سمیت تمام علاقوں میں تاحال بجلی انٹر نیٹ اور پانی کی فراہمی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  بلند فشارخون کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے