ویب ڈیسک: ضلع مردان میں سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی چھٹیاں منسوخ کر کے تمام سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے سی ای او شاہد خان کا کہنا ہے کہ تمام سٹاف ہفتہ اور اتوار کو اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے، رات کے اس پہر بھی کمپنی کے منیجر میونسپل سروسز محمد اسحاق فیلڈ میں موجود ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں، شہر میں تیز بارش کے باوجود بھی نکاسی آب کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سٹاف کی موجودگی کے باعث شہر کے تمام ہاٹ سپاٹ کلئیر پائے گئے، شہریوں کو گھر کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح۔
