حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹریاں مقامی

ہری پور، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹریاں مقامی آبادیوں کیلئے عذاب بن گئیں

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹریاں مقامی آبادیوں کیلئے عذاب بن گئیں، پولٹری فیڈ فیکٹریاں، سیمنٹ کارخانے، سلفیورک ایسڈ کے پلانٹس، سٹیل ملز، لیڈکی پلیٹوں کے یونٹس زہریلہ دھواں اور گیس چھوڑتی ہیں۔
حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں سینکڑوں رہائشی کالونیوں کے علاؤہ اردگرد کے دیہاتوں میں بھی لوگوں میں سینے کے انفیکشن اور جلد کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں، تاہم اس سلسلے میں انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی کاروائیاں اور افسران کے وزٹ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔
ذرائع کے مطابق حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹریاں مقامی آبادیوں کیلئے عذاب بن گئیں، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کا ریجنل آفس ہزارہ میں آلودگی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گیا۔
اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیمنٹ پلانٹ۔لیڈ کی پلیٹوں کے یونٹ۔گرائنڈنگ ملیں۔کیمیکل کے پلانٹ اورسٹیل ملوں کازہریلہ دھواں سانس لینا مشکل ہو گیا۔ لیڈ کی پلیٹوں کے پلانٹس سے شام کے وقت زہریلی گیس کا اخراج کیا جاتاہے۔

مزید پڑھیں:  رافیل طیارہ گرنے سے بھارت کا آپریشن سندور تباہی میں بدل گیا: جرمن اخبار