ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر صحت کا اچانک کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کا دورہ، اور اس دوران ناقص انتظامی امور پر ایم ایس معطل کر دیئے گئے، اور انہیں ڈی جی ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
عوامی شکایات پر مشیر صحت احتشام علی کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ پہنچ گئے، اور اس دوران مشیر صحت نے ناقص انتظامی امور اور صحت کارڈ پر غیر معیاری ادویات دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس موقع پر گریڈ 19 کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد طارق کو ناقص انتظامی امور پر ڈی جی ہیلتھ روپرٹ کرنے کی ہدایت کر دی، اور ہسپتال کا انتظامی چارج ٹائپ ڈی ہسپتال بفہ کے ایم ایس ڈاکٹر محمد نعیم کو سونپ دیا گیا۔
اس حوالے سے محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا، انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے انتظامی امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو کام نہیں کرتا یا ڈلیور نہیں کر پاتا وہ ایسے ہی جائے گا۔ یاد رہے کہ مشیر صحت کا اچانک کنگ عبداللہ کا دورہ تیز ترین انصاف کیلئے تھا.
