امریکہ اور ایران میں‌آج مذاکرات

جوہری معاہدہ ، امریکہ اور ایران میں‌آج مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا

ویب ڈیسک: جوہری معاہدہ کے سلسلے میں‌امریکہ اور ایران میں‌آج مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، آج ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ روم میں ہونے والے ہیں.
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران نے امریکا سے جوہری مذاکرات پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی ہے، تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہا تھا کہ اگر امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے،امریکا کو غیر حقیقی مطالبات سے گریز کرنا ہوگا۔
انہوں‌نے کہا کہ امریکہ اور ایران میں‌آج مذاکرات کا دوسرا دور ہونے جا رہا ہے، جبکہ عمان مذاکرات کے بعد ایران امریکا کو اس معاملے پر سنجیدہ محسوس کر رہا ہے، امریکی صدر معاہدہ نہ کرنے پر ایران کو حملے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنائی نے کسی بھی دھمکی کو نظر انداز کر کے سنجیدہ مذاکرات پر زور دیا تھا.

مزید پڑھیں:  پاکستان جیسے ذہین لوگوں کو نظر انداز نہیں کرسکتا، ڈونلڈ ٹرمپ