ویب ڈیسک: یمن کی آئل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں شہداء کی تعداد 80 تک جا پہنچی اور اس حملے میں 171 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راس عیسیٰ کی تیل بردار بندرگاہ پر خوفناک امریکی فضائی حملے میںجہاں ایک طرف شہداء کی تعداد 80 تک جا پہنچی وہیں اس خونیں واردات میں171 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، حوثی باغیوں نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے.
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ہونے والے یہ فضائی حملے حوثیوں کو ایندھن کی فراہمی روکنے اور مالی وسائل ختم کرنے کیلئے کیے گئے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ حوثی باغیوں کی مدد کے الزام میں امریکہ نے انٹرنیشنل بینک آف یمن پر بھی پابندیاں عائد کر دیں۔
