ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں تختہ بیگ کے مقام پر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، اس دوران طلبہ نے پاک افغان شاہراہ بطور احتجاج بند کردی۔
طلبہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکول کے امتحانی ہال سے اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے، اس لئے تختہ بیگ کے مقام پر روڈ بند کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ امتحانی ہال میں کھلے عام نقل ہورہی تھی۔
