صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے

صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، زرتاج گل

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئِی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریک انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔ عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خضدار سکول بس پر دہشتگرد حملے میں ایک اور زخمی طالبہ شہید